19 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی دھمکیوں کو عجز و ناتوانی پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی دھمکیوں کو عجز و ناتوانی پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر محلے کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے بھر پور انداز میں آمادہ ہیں۔ جنرل وحیدی نے شہید مقدم کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن تہرانی مقدم نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی گرانقدر شہادت کے بعد ان کے راستہ پر کام پہلے سے  کہیں زیادہ سرعت کے ساتھ جاری رہےگا۔...........

/169